Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہری مرچ موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے‎

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہری مرچ کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے . یہ جسم میں موجود زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قبض ہونے سے روکتی ہے .  چونکہ اس میں ڈائٹری فائبرز کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے لہذا یہ باؤل سسٹم کی کارکردگی کو بڑھا دیتی ہے .  اس سے آنتوں میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہےاور قبض کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا .  اس کے علاوہ ہری مرچوں کا استعمال وزن میں کمی کا  باعث بھی بنتا ہے یہ  جسم میں موجود فاضل چربی کو گھٹانے میں مدد دیتی ہے .  اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹا بولزم میں اضافے کا بھی باعث بنتی ہے .
 ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہری مرچ ا نسانی موڈ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اس کے استعمال سے موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چٹپٹے  ، اسپائسی کھانے کھانے کے بعد آپ خوشی محسوس کرتے ہیں دراصل ہری مرچ کھانے سے خوشی کے احساس کے ہارمونز  دماغ  تک پہنچ کر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں . اس کے علاوہ یہ منہ میں لعاب کی مقدار کو بھی بڑھا دیتی ہے جس سے کھانا چبا نے اور متواتر طریقے سے ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے .

شیئر: