Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سازندوں کی سہولت کیلئے نیا گٹار

لندن ..... مختلف بینڈز اور طائفوں کو اکثر سفر میں رہنا پڑتا ہے ۔ آج یہاں تو کل وہاں مختلف جگہوں پر انکے پروگرام ہوتے رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں سازندوں وغیرہ کو اپنے ساز کے ساتھ اپنے ملبوسا ت بھی رکھنا پڑتے ہیں مگر انہیں ساتھ رکھنا ان کے لئے بیحد مشکل ہوتا ہے۔ انہیں سمجھ  میں نہیں آتا کہ کب اپنے سامان کو کھول کر کپڑے نکال کر تبدیل کریں اور پھر اٹیچی کیس بند کرکے اسے ساتھ لئے پھریں۔ اب ایک کمپنی نے ایسے ہی لوگوں کیلئے ا یک ایسا عجیب و غریب گٹار تیار کیا ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے بھی انوکھا ہے کیونکہ اسے موڑا جاسکتا ہے اور پھر بھی اسے بجانا ممکن ہے ۔ تاہم اس میں اتنی زیادہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ اس میں کپڑے، چشمے ، جوتے اوراسی قسم کی ضروریات کی چھوٹی موٹی اشیاء باآسانی رکھی جاسکتی ہیں اور کوئی بوجھ بھی محسوس نہیں ہوتا۔ اس کی ڈیزائننگ کرنے والے شخص کا کہناہے کہ اس نے مختلف فضائی کمپنیو ںکے رویئے سے تنگ آکر یہ  چیز تیار کی کیونکہ  وہ ساز لیکر ساتھ  چلنے پر بھی اضافی فیس وصول کرتی ہیں۔اب جو گٹار اس نے تیار کیا ہے اسے کھولنا اوربجانے کیلئے 20سیکنڈ کا وقت صرف ہوتا ہے۔ اسے بنانے والے کا نام لین میکلین ہے۔
مزیدپڑھیں:- - - - -امریکہ نے لیزروں سے لیس خطرناک ڈرونز کی تیاری شروع کردی

شیئر: