Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس شام میں جدید ترین لڑاکا طیاروں کا تجربہ کررہا ہے۔۔۔۔سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

جمعہ 23فروری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭سعودی عرب نے مشرقی الغوطہ میں شہریوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔ حملے بند کرنے کا مطالبہ۔
    ٭روس نے مشرقی الغوطہ میں سمجھوتے سے متعلق اقوا م متحدہ کے منصوبے کی منظوری کیلئے شرائط پیش کردیں۔
    ٭مشرقی الغوطہ کو جہنم میں تبدیل کردیا گیا۔ 400افراد ہلاک اور 13اسپتال تباہ ہوچکے ہیں، عالمی برادری۔
    ٭روس شام میں جدید ترین لڑاکا طیاروں کا تجربہ کررہا ہے۔
    ٭لیبیامیں امن و استحکام کیلئے سعودی عرب اور مغربی ممالک تعاون پر متفق۔
    ٭ایرانی مرشد اعلیٰ خامنہ ای کے نام یمن کے سابق صدر احمدی نژاد کے مکتوب نے اصلاح پسندوں اور قدامت پسندوں کو مشتعل کردیا۔
    ٭تیونس میں النہضہ پارٹی کے رہنما ؤں کو آزاد امید وار کے طور پر کھڑے ہونے کے بعد جماعت سے نکال دیا گیا۔
    ٭افغانستان میں 55ہزار دہشتگرد سرگرم، امریکہ مصالحت کیلئے سعودی عرب سے تعاون کا خواہاں۔
    ٭اساتذہ کو مسلح کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کی تجویز پر امریکہ میں متضاد ردعمل۔
    ٭احد کامل برطانوی اسکرین پر اداکاری کرنیوالی پہلی سعودی اداکارہ بن گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -سعودی وزیر خارجہ کی بلغاریہ کے صدر سے ملاقات

شیئر: