Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے ڈسپلے کے ساتھ ویوو ایکس اسمارٹ فون لانچ‎

بی ایل یو کمپنی کی جانب سے نیا اسمارٹ فون ویوو ایکس متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، 18:9 ایسپیکٹ ریشو ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 25 پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے جبکہ 20 میگا پگسل اور 8 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 4010 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 250 ڈالر ہے۔
 

شیئر: