Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی موسیقار بھی راحت کی حمایت میں ڈٹ گئے

بالی وڈفلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ کے ہدایت کار کے بعد اب ہندوستانی موسیقار بھی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور ان کی آواز میں ریکارڈ شدہ گانے ’اشتہار‘ کو فلم کا حصہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ راحت فتح علی کاگانا ’اشتہار‘ بے حد مقبول ہو رہا ہے ۔اب تک یوٹیوب پر اسے 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔بی جے پی کی جانب سے بے جا تنقید پر فلم کے ہدایت کار چکری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر کب تک فنکاروں کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔ موسیقار شمیر ڈنڈن نے بھی راحت فتح علی خان کی حمایت میں سامنے آ کرتے ہوئے بی جے پی کے بلاجواز مطالبے کو مسترد کیااور مذکورہ گانے کو فلم سے نہ نکالنے پر ڈٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان اور غلام علی جیسے گلوکار ہمارے لئے تحفہ ہیں۔ہم پاکستانی فنکاروں کے خلاف نہیں اور میں بذات خود راحت فتح علی خان کی بہت عزت کرتا ہوں۔
 

شیئر: