Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے کی حمایت

واشنگٹن۔۔۔ریاست فلوریڈا میں اسکول پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اساتذہ کو اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویز کی حمایت کی تاہم ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اسے ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مخصوص اسلحہ خریدنے کے لیے عمر کی حد بڑھا کر 21 سال کرنے کی حمایت کردی جبکہ انہوں نے ٹیچرز کو اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویز کی بھی حمایت کے ساتھ اسلحہ ٹریننگ لینے والے ٹیچرز کو بونس دینے کی بھی تجویز دی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے بات چیت میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کی حفاظت سے زیادہ اہم بات کوئی نہیں ۔ریاست فلوریڈا کی ایک کاؤنٹی میں طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیچرز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ٹرمپ کی اِس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل عمل نظر نہیں آتی ۔ پوک کاؤنٹی کے شیرف گریڈی جڈ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کاؤنٹی کے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اسکول میں اسلحہ ساتھ رکھ سکیں گے ۔
 

شیئر: