Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھرمل کیمرہ کے ساتھ کیٹ ایس 61 اسمارٹ فون متعارف‎

کیٹ کمپنی کی جانب سے تھرمل کیمرے کا حامل سیکنڈ جنریشن اسمارٹ فون کیٹ ایس 61 متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرے سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کیمرے سے فور کے ویڈیوز بھی بنائی جاسکتی ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4500 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے ۔ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہے۔ فون کی قیمت 985 ڈالر ہے اور اس کی فروخت رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہوگی۔

شیئر: