Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی جزیرے سے 1500سال پرانے سردار کی باقیات برآمد

 ٹوکیو..... جاپان کے ایک جزیرے کیوشو میں شی بوشی شہرمیں ایک ایسی سرنگ دریافت ہوئی ہے جہاں باقاعدہ قبریں بنی ہوئی ہیں۔ خیال ہے کہ وہاں سے کسی دور کے سردار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جو 1500سال پرانی ہیں۔ وہیں سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی نکلا۔ تعمیراتی کارکن وہاں سڑک تیار کرنے کیلئے کھدائی کررہے تھے کہ یہ سب چیزیں انہیں ملیں۔ قبر کے قریب سے 20سے زیادہ اشیاءملی ہیں۔ ان میں ایک تیر، کلہاڑی، تلوار اور تلوارسے بچنے کیلئے زرہ بکتر برآمد ہوا۔ خیال رہے کہ یہ زرہ بکتر اس وقت کسی اہم شخصیت نے اس سردار کو تحفے میں پیش کیا ہوگا۔ انسانی باقیات پتھر سے بنے ہوئے تابوت میں رکھی تھیں۔سردار کا قد 5فٹ 5انچ (167میٹر)کے لگ بھگ ہے ۔ جاپانی اخبار کے مطابق یہ قبر یہاں پائی جانے و الی طویل قبروں میں سے ایک ہے۔ اس علاقے میں 5ہزار سال پرانی چیزیں بھی ایک زمانے میں ملی تھیں۔

شیئر: