Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو ڈوکلم جیسے تنازع کا سامنا کرنا پڑیگا، چین

نئی دہلی .... چینی مبصرین نے ہند پر اشتعال انگیز ریمارکس دینے کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جلد ہی ڈوکلم جیسا تنازع دوبارہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ چند دن قبل ہی قومی سلامتی کے سابق مشیر شیو شینکر مینن نے کہا تھا کہ چین کا سیاسی مقصد صرف یہ ہے کہ ڈوکلم کے تنازع پر ہند اور بھوٹان کو تقسیم کردیا جائے۔چینی اخبار”دی گلوبل ٹائمز“ میں مبصرین نے کہا کہ متنازعہ سرحدی علاقوں میں ہندوستانی حکام کے دوروں کے نتیجے میں ہند کو ایسے کسی تنازع کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءکے تناز ع کے بعد ہند، چین کو بدستور ایسے اشتعال انگیز سگنل بھیج رہا ہے جس کے نتیجے میں چین ، ہند تعلقات مزید کمزور ہوجائیں گے۔

شیئر: