Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیزکا دورہ پاکستان کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، معاوضے میں اضافے کے خواہاں کیریبیئن بورڈ نے ابھی تک حتمی تصدیق نہیں کی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین مسلسل 5سال سیریز کھیلنے کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی، بعدازاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 سیریز ممکن نہیں ہوسکیں گی تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال مارچ میں 3میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے لاہور آئے گی، جواب میں پاکستان ٹیم امریکہ میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کے دوران لاہور کا دورہ کیا تھا تاہم متعدد میٹنگز کے باوجود ابھی تک میچز کی تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ پاکستان سے چند روز قبل زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کیلئے معاوضے میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ لاہور میں میچز منسوخ ہونے پراگست میں امریکہ میں شیڈول سہ ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائے گا کیونکہ پی سی بی نے وہاں ہونے والے7 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے میزبان ویسٹ انڈین بورڈ سے اپنا حصہ بھی مانگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا فیصلہ آئندہ 10دن میں متوقع ہے،فی الحال کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

شیئر: