Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور فرنچائزز پر نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ

دبئی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو مدنظر رکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے نیا اور سخت اینٹی کرپشن کوڈ نافذ کیاہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور فرنچائزز کو اینٹی کرپشن کوڈ کا پابند کرتے ہوئے خبر دار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو نئے سم کارڈ دیے ہیں جس کا تمام تر ڈیٹا ریکارڈ ہو گا اور بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ اس کی مستقل نگرانی کرے گا۔ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک کھلاڑیوں کو نجی دوروں کی اجازت نہیں ہو گی اور وہ صرف ٹیم کے ساتھ ہی کہیں آ جا سکیں گے۔ اسی طرح کسی مہمان کے آنے کی صورت میں بھی کھلاڑی اس سے صرف ٹیم ہوٹل میں ہی ملاقات کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ فرنچائز مالکان کو کھلاڑیوں کے کمروں تک رسائی نہیں ہو گی اور انہیں کھلاڑیوں کے فلور پر موجود کسی کمرے میں رہنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

شیئر: