Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہا گیا اڑا دیا جائے گا،ریحام خان

لندن ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں ۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خا ن کہا ہے کہ دھمکیاں ملی ہیں کہ جس نے بھی عمران خان سے متعلق زبان کھولی اسے اڑا دیا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان ہندسوں اور تاریخوں کے بارے میں بہت شکی ہیں۔ شادی کے لئے جب پرپوز کیا تو میرے والدین کا نام پوچھا ۔31 اکتوبر2015 کو شادی ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد اسی دن طلاق دی۔ ریحام نے کہا کہ طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی ان کی روحانی مشیربشریٰ مانیکا ہی تھیں۔ریحام نے بتایا کہ عمران خان کے بشری بی بی سے رابطے میری شادی کے وقت سے تھے اس کے بعد نہیں ۔ واضح رہے کہ دھمکیاں ملنے کے بعد ریحام خان برطانیہ میں مقیم ہیں اورپنی سوانح حیات لکھ رہی ہیں جس میں ان کی عمران خان سے شادی سے متعلق انکشافات شامل ہیں۔ریحام خان کتاب کی اشاعت کے بعد وطن واپسی کا سوچ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:میری شادی کے وقت عمران کا بشری سے رابطہ تھا،ریحام

شیئر: