Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقانی کے ریڈ وارنٹ، انٹرپول کو خط مل گیا

  اسلام آباد... میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انٹر پول ہیڈکوارٹر فرانس نے ریڈ وارنٹ کے لئے وزارت داخلہ   کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم ریڈ وارنٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ چند دنوں میں کیا جائے گا ۔ ایف آئی اے ٹیم حسین حقانی کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کیلئے امریکہ جائے گی ۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ایف آئی اے نے انٹر پول کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں انہیں سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان واپس لانے کیلئے انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرے ۔ حسین حقانی 2012میں سپریم کورٹ میں واپسی کی یقین دہانی کرا کر گئے تھے ۔ متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود پیش نہیں ہورہے ۔ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل کو ملکی سالمیت کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سابق سفیر کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا حکم دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:بابا رحمتے کے کہنے پر پاکستان نہیں آونگا،حقانی

شیئر: