Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا پر’’تاریخ کی سب سے بڑی‘‘ پابندیاںلگائی جائیں گی ، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کیخلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگائے گا جو کہ تاریخ کی’ ’سب سے بڑی پابندیاں‘‘ہیں۔مجوزہ پابندیوں میں شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں اور بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے کچھ چین اور تائیوان میں بھی کام کرتی ہیںتاہم شمالی کوریا پھر بھی اپنے جوہری تجربے جاری رکھے ہوئے ہے جن میں گزشتہ سال متعدد جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ اور طویل رینج کا بیلسٹک میزائل شامل ہے جو امریکہ کو نشانہ بنا سکے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانا اور اسکے جوہری پروگرام کے لیے مالی وسائل کو ختم کرنا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک فرد اور 27 کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان میں سے 16 (جن میں سے زیادہ تر بحری ٹرانسپورٹ کمپنیاں ہیں) شمالی کوریا سے تعلق رکھتی ہیں مگر 5 کا اندراج ہانگ کانگ، 2چین، 2 تائیوان، ایک پانامہ اور ایک سنگاپور میں ہے۔28 بحری جہاز بھی اس فہرست میں ہیں جن میں سے زیادہ تر شمالی کوریائی ہیں تاہم پانامہ کا ایک، کامروس اور تنزانیہ کا ایک ایک بحری جہاز بھی شامل کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر تازہ ترین پابندیوں کے فوائد سامنے نہیں آتے تو انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ میں برطانوی جوڑا اغواء

شیئر: