Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد چیمہ کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع

لاہور... نیب نے پنجاب میںآشیانہ ہاوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سینیئر بیورو کریٹ احد چیمہ کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا ۔تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈیٹا میں احد چیمہ کی پنجاب حکومت کی بعض اعلیٰ شخصیات کے درمیان ہونے والی گفتگو کے ریکارڈ سمیت آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ریکارڈ شامل ہے۔ترجمان نیب نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی۔ احد چیمہ کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ نیب کسی قسم کی دھمکی اور احتجاج کو اپنے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دے گا۔نیب پہلے ہی انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنا کام شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق کررہا ہے۔ نیب کا سیاست اور سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں ۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف پاکستان، آئین پاکستان اور عوام سے ہے۔ترجمان نے کہا کہ نیب دفتر میں رینجرز کی تعیناتی احد چیمہ کی حفاظت اور ریکارڈ کے تحفظ کےلئے ضروری ہے۔ دریں اثناءوفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سینئر بیوروکریٹ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:یہ پیغام نہ دیا جائے کہ سب نشانے پر ہیں،ایاز صادق

شیئر: