Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واہ،واہ،کیا انصاف ہے

 
سرگودھا... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سینیٹ الیکشن سے باہر کر دیا گیا ۔اگر نواز شریف منصفوں کو بحال کرانے کیلئے عوام کی عدالت میں جائے تو ٹھیک۔ اگر اپنی بحالی کیلئے جائے تو غلط۔ واہ،واہ،کیا انصاف ہے۔مولوی تمیز الدین اور جسٹس مینر کے فیصلوں پر عوام رو رہی ہے۔بندوق اور قلم کے ذریعے کئے جانے والے فیصلوں کو عوام نے قبول نہیں کیا۔ سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر کے نشان کے ساتھ آج جو مذاق کیا جا رہا ہے وہ آمریت کے دور میں بھی نہیں کیا گیا۔مسلم لیگ ن کو سینیٹ کے الیکشن سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔پاکستان کی تاریخ میں کبھی پوری کی پوری جماعت کو باہر نہیں کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے شیر کا نشان چھین لیا گیا۔یہ مذاق نواز شریف کے ساتھ کے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔بندوق اور قلم کے ذریعے مصلت کئے جانے والے فیصلے قبول نہیں۔ عوام کی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔پاکستان میں کیا ہو رہا ہے،ہم کیا دیکھ رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا ۔اب انتقام لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی صدارت بھی چھین لی گئی۔پاکستان کی 22 کروڑ عوام میں نواز شریف کی محبت بڑھ رہی ہے۔نواز شریف کو کسی صدارت کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ عوام کے دلوں میں بستا اور دھڑکتا ہے۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی۔انہوںنے کہا کہ اگر نواز شریف نے 10روپے کی بھی کرپشن کی ہوتی تو کراچی سے خیبر تک عوام ان کےلئے باہر نہ نکلتی ۔عوام کا باہر نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف نے5 روپے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ منصف اپنا پنا کام کریں حکومت کو اپنا کام کرنے دیں۔ مقدس اداروں کو سیاسی لڑائیوں میں مت لایا جائے۔

شیئر: