Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ امتحانات 28 فروری سے شروع ہونگے

حیدرآباد .....تلنگانہ میں 28فروری سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  9,63,546طلبہ بشمول 4,55,635  سال اول اور 5,07,911سال دوم کے طلبہ شرکت کریں گے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست بھرمیں ان امتحانات کے آسان انعقاد کے لئے 1294مراکز قائم کئے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے سکریٹری اے اشوک نے کہاکہ 25,395نگران کاروں  کو ان امتحانی مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ  1,294سپرنٹنڈنٹس اور 1,294ڈپارٹمنٹل افسروں کے علاوہ 50فلائنگ اسکواڈس اور 200سٹنگ اسکواڈ بنائے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور جی پی آر ایس سسٹم پرعمل کیاجائے گا تاکہ ایم ایم ایس اور ایس ایم ایس کو بلاک کرتے ہوئے امتحانی مراکز سے پرچہ سوالات کو لیک ہونے سے روکا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ امتحان ہال میں چیف سپرنٹنڈنٹس سمیت کسی بھی کو فون یا الکڑانک آلات لانے کی اجازت نہیں رہے گی۔اشوک نے کہاکہ ہال ٹکٹس 26فروری سے بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
 

شیئر: