Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ سری دیوی چل بسیں

دبئی... بالی وڈ کی خاتون سپر اسٹار سری دیوی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ وہ دبئی میں اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ہمراہ اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لئے موجود تھیں ۔ سری دیوی نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا ۔ 1978 میں بالی وڈ میں ڈیبیو سے قبل تامل، تلگو، ملیالم اور بنگالی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ 80 اور 90 کی دہائی میں چاندنی، لمحے، جدائی، مسٹر انڈیا، گمراہ، خدا گواہ، لاڈلا سمیت کئی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے۔15 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ واپسی کی۔ انگلش ونگلش اور مام جیسی فلموں میں جاندار اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔ حکومت نے فلمی دنیا کیلئے ان کی خدمات پر 2013 میں پدما شری سے نوازا تھا۔ سری دیوی کی موت پر بالی وڈ صدمے میں ہے ۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا میرے پاس کہنے کے لئے الفاظ نہیں۔اداکارہ سشمیتا سین نے ٹوئٹ کیا میں صدمے میں ہوں اور روئے بنا نہیں رہ سکی۔اداکارہ پرینٹی زنٹا نے ٹوئٹ کیا دل گرفتہ اور انتہائی صدمے کی خبر سنی کی کہ میری ہمیشہ سے فیورٹ اداکارہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔
 

شیئر: