Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں گرد وغبار کا شدید طوفان، تعلیمی سرگرمیاں معطل

نجران: ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات ایک بجکر 10منٹ پر نجران اور نواح میں گرد وغبار کا شدید طوفان آیا جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی جبکہ محکمہ تعلیم نے اتوار کو احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: طائف میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر
گرد وغبار کے طوفان کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگی انتباہ جاری نہیں کیا جبکہ پورے علاقہ میں طوفان آنے کے بعد محکمہ کی طرف سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو طوفان کی آمد سے متعلق انتباہ جاری کیاگیا۔شہریوں نے ٹویٹر پر محکمہ موسمیات کی کاکردگی پر سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان سے متعلق پیشگی انتباہ جاری کرنا چاہئے تھا۔
موسم کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: