Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انرجائزر پاور میکس اسمارٹ فون میں 16000ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی

انرجائزر کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنا اسمارٹ فون پاور میکس پی 16 کے پرو متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس موبائل کی سب سے اہم خاصیت اسکی 16000 ملی ایمپئر آورز کی بڑی بیٹری ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کی پشت پر 13 میگا پگسل اور 5 میگا پکسل کے دو سینسر دیے جائیں گے جبکہ سیلفی کے لیے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سنیپر دیا جائے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون الٹرا سلم ہوگا جبکہ اس کی بیٹری کی گنجائش دی کائی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ فون کم از کم 10 ملی میٹر چوڑا ضرور ہوگا۔
 

شیئر: