Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی بورڈ کا بیٹا ورژن متعارف کرا دیا گیا‎

گوگل کی جانب سے جی بورڈ ایپ کا بیٹا ورژن متعارف کرا دیا گیا ہے۔ نئے ورژن میں ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور سیٹنگ مینیو کو بھی نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ایپ میں سرچ آل میڈیا باکس کے فیچر کو شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین ایموجیز ، اسٹیکرز اور جفس تلاش کرسکیں گے۔کی بورڈ میں ای میل آٹو کمپلیٹ کا آپشن بھی دیا گیا ہے تاہم اب اس میں مزید بہتری کی جائے گی۔ جی بورڈ کے نئے ورژن کو بیٹا پروگرام رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: