Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# ویل ڈن _نیب _ لاہور

نیب نے لاہور میں بیورو کریسی کے گرد جو شکنجہ کس لیا ہے، اس پر ٹویٹر پر طوفان آیا ہوا ہے۔ ہر شخص ہی اسکی حمایت اور مخالفت میں سامنے آگیا ہے۔
ارضِ حقیقت کے نام سے ایک ٹویٹ ہے : بیورو کریسی کی مدد کے بغیر کرپشن نہیں کی جاسکتی©۔ جب بھی ایک کرپٹ بیورو کریٹ پکڑا جاتا ہے اُسے ترقی دیدی جاتی ہے تاکہ بھاگنے کا محفوظ راستہ مل سکے۔
وقاص امجد کہتے ہیں : اب فائلیں کھولی جائیں گی۔ مافیا بے نقاب ہوگی۔ ان شاءاللہ لوٹی ہوئی رقم بھی واپس آئےگی اورمجرم جیل میں ہونگے۔
فرحان ورک ٹویٹ کرتے ہیں : دوستو! اپنے کی بورڈ سنبھالو اور ”ویل ڈن نیب لاہور“ میں ٹویٹ کرو۔ ہم نیب لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹروں کی صرف ہڑتال پرگرفتاریاں اور اپنے چور کی گرفتاری پر چیخیں اور ہڑتالیں ۔ واہ بی اے پاس طبقہ۔
زیبی آفریدی لکھتی ہیں: ہم صحیح راہ پر ہیں۔ کرپٹ سیاستدانوں کو ہٹا کر صحیح کیا۔ اسی طرح ہم اپنے مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔
نبیل چوہدری ٹویٹ کرتے ہیں : کلیجہ ٹھنڈا ہوگیا۔
فاطمہ حسن ٹویٹ کرتی ہیں : نواز شریف اور شہباز دونوں کے فرنٹ مین پر ہاتھ ڈالنا چاہئے۔
عائشہ تحریر کرتی ہیں : کرپٹ حکومت ہمیشہ تاریکی میں رہیگی، نیب نے اچھا کام کیا۔ 
غلام عباس کہتے ہیں : نیب لاہور نے اچھا اقدام کیا۔ 
آفتاب آفریدی کا ٹویٹ ہے : احد چیمہ شوباز کا رائٹ ہینڈ ہے بالکل اسی طرح جس طرح ڈاکٹر عاصم، زرداری کا۔
سید حمزہ کا ٹویٹ ہے :نیب ان شاءاللہ سارے کرپٹ مافیا کو بے نقاب کردے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: