Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی صنعت.... مستقبل کا واحد راستہ

اتوار 25فروری کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ

سعودی وژن 2030 کے اعلان کے بعد سے سعودی عرب زندگی کے تمام شعبوں میں نئے مراحل کیلئے تیز رفتار ترقیاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسکا سب سے بڑا عنوان ہے ”پیداوار اور قومی اقتصاد کے فروغ کیلئے تمام توانائیو ں کو بروئے کار لانا“۔اس کا نصب العین ہے آمدنی کے کسی ایک ذریعے پر انحصار سے وطن عزیز کو بچانا۔
تمام سرکاری ادارے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ صرف ایک ہدف کیلئے کوشاں ہیں اور وہ ہدف ہے کہ مملکت کاہر شہری تیل کے نرخوں کو مد نظررکھے بغیر مضبوط قومی اقتصاد کا ہدف حاصل کرنے کیلئے جملہ توانائیاں بروئے کار لائے۔سعودی عرب کا ہر شہری آمدنی کے مختلف وسائل پیدا کرنے میں اپنا کردارادا کرے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز قومی صنعت کے فروغ کیلئے مسلح افواج کی چوتھی نمائش کا آج ریاض میں افتتاح کرینگے۔ یہ نمائش ”افد2018ء“کے عنوان سے ہورہی ہے۔ یہ قومی صنعت کو نمایاں کرنے اور تکمیلی صنعتوں کو قومیانے والے مشن کو آگے بڑھانے میں سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے۔نمائش میں 80ہزار اشیاءکی تیاری کی اسکیمیں بھی نمایاں کی جائیں گی۔
نمائش کی کامیابی کے اسباب بہت سارے ہیں ۔ سب سے اہم سبب یہ ہے کہ قومی صنعت ملکی معیشت کی اہم بنیاد بن چکی ہے۔ یہ اقتصادی حکمت عملی کی کامیابی کی ضامن ہے۔
نمائش جو 7روز تک جاری رہیگی، سعودی ریاست اور سعودی شہریوں کی آرزوﺅں اور بہت سے خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے کا نقط آغازبنے گی۔ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس قسم کے پروگرام زیادہ سے زیادہ ہوں اور مستقبل میں قومی صنعت سے دلچسپی کا دائرہ بڑے پیمانے پر پھیلے۔ آج اسکی شروعات ہورہی ہے۔ یہ پیداوار میں تبدیلی اور جملہ افرادی و مادی خزانوںسے بھرپور استفادے کا نقطہ آغازبن جانی چاہئے۔ ملک کے تمام عوام کی نظریں ریاض کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ سب کو یقین ہے کہ ہر و ہ منصوبہ جس کے قائد خادم حرمین اور ولی عہد ہونگے ،اسکی کامیابی یقینی ہے کیونکہ جو کام انکی قیادت میں ہوتا ہے وہ ٹھوس بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اسکے پیچھے مضبوط ارادہ اور عوام کے خواب ہوتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں