Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش: مسجد نبوی میں 54افراد پھسل گئے

مدینہ منورہ...ہلال احمر نے واضح کیا ہے کہ مسجد نبوی شریف میں بارش کے دوران 54افراد پھسل کر گر گئے تھے۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے انہیں ایمبولینسو ںکے ذریعے ہیلتھ سینٹرز پہنچادیا۔ ہلال احمر کا کہناہے کہ مدینہ منورہ شہرمیں بارش کے دوران 18افراد پھسل کر زخمی ہوئے۔ 15کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ 3کو جائے وقوعہ پر مرہم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا۔ ہلال احمر نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران 7ٹریفک حادثات پیش آئے۔ 6متاثرین کو علاج کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ ایک کو جائے وقوعہ پر مرہم پٹی کے بعد رخصت کردیا گیا۔ 
 
 

شیئر: