Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں جعلسازوں کا گروہ گرفتار

جازان.... جازان پولیس نے مشرقی ایشیا کے 4افراد پر مشتمل جعلسازوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ جعلی اقامے اور پاسپورٹ تیار کرکے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو فروخت کررہے تھے۔ جازان سیکیورٹی ادارے کا کہناہے کہ رپورٹ ملی تھی کہ 4ایشیائی جیزان کے ایک فلیٹ میںغیر قانونی تارکین کو جعلی اقامے اور پاسپورٹ تیار کرکے فروخت کررہے ہیں۔ خصوصی ٹیم تشکیل دیکر چھاپہ مارا گیا۔ جعلسازی میں کام آنے والے آلات ضبط کرلئے گئے۔ جعلی اقامے اور پاسپورٹ برآمد کئے گئے۔ جعلسازوں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
 
 
 
 

شیئر: