Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے 5ہزار یمنی اغوا کئے

ریاض ... ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے 2017ءکے دوران اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں 5347یمنی شہریوں کو اغوا کیا۔ یہ بات تعز صوبے میں مغوی شہریوں کی ماﺅں کی تنظیم نے سالانہ رپورٹ جاری کرکے بتائی ہے۔ سب سے زیادہ اغوا کی وارادتیں صنعاءمیں ہوئیں۔ 1084افراد اغوا کئے گئے۔ذمار دوسرے نمبر پر689، صنعاءصوبے کا نمبر تیسرے نمبر 634 پر، حجہ چوتھے نمبر پر ہے جہاں 613افراد اغوا کئے گئے۔ حدیدہ کا نمبر پانچواں 495 پرہے۔ عمران صوبہ چھٹے نمبر 400 پرہے۔ المحویت ساتویں نمبر368پر ہے۔
 

شیئر: