Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے جدہ ایئرپورٹ کا افتتاح یکم مئی کو متوقع

جدہ .. شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا ہے کہ جدہ کا نیا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ یکم مئی کو تجرباتی طور پر کھول دیا جائیگا۔ انہوں نے یہ اعلان جدہ ، طائف اور قنفذہ میں ہوائی اڈوں پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ اس موقع پر انہیں تمام متعلقہ اداروں نے تازہ صورتحال کی بابت رپورٹیں پیش کیں۔ حرمین ٹرین کے باقی ماندہ امور بھی زیر بحث آئے۔ یہ ٹرین کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ سے جوڑ رہی ہے۔ قنفذہ ایئرپورٹ کا ٹھیکہ 60دن کے اندر دیدیا جائیگا۔طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کام 2020 میں مکمل ہوجائیگا۔ یہ طائف کے شمال مشرق میں بنایا جارہا ہے۔ یہ طائف سے 40کلو میٹر اور مکہ مکرمہ سے 117کلو میٹر دور ہوگا۔48ملین مکعب میٹر پر بنایا جارہا ہے۔ اس سے سالانہ 60لاکھ افراد سفر کرسکیں گے

شیئر: