Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری کو 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

لاہور.. وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو بے بنیاد الزامات لگانے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔ نو ٹس میں کہا گیا کہ اپنے الزامات ثابت کرو ، معافی مانگو یا عدالت میں ہتک عزت کے دعویٰ کا سامناکرو۔ نوٹس کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا ٹاک میں سعد رفیق پر من پسند کمپنی کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کا 14 ارب روپے کا ٹھیکہ دلوانے اور کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے۔نوٹس میں کہا گیا کہ آئینِ پاکستان ہرشخص کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے میں ہتک آمیز بیانات دے۔ فواد چوہدری نے اس ہرزہ سرائی پر 14 دن کے اندر غیر مشروط معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:احد چیمہ کے خلاف تفیش کا دائرہ وسیع

شیئر: