Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک کے ذریعے ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ۔ یقین ہے اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا۔پاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا۔ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔چین کیساتھ ثقافتی معاہدوں سے پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ۔کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔اتوار کو سی پیک کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے گوادر تک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل دی گئی ہے۔ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا۔معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کی عوام کو بھرپور اعتماد ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں نہیں بلکہ خطے کے مفاد میں ہے۔ سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔ انہوںنے کہاکہ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔
مزید پڑھیں:تاپی گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح

شیئر: