Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی بے چینی جلد ختم ہوجائیگی، صدر ممنون

کراچی .... صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ تجربہ کار اور لائق اقتصادی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے۔سیاسی مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا۔گزشتہ چند برس میں ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ۔ اتوار کوکراچی کی تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیاسی بے چینی جلد ختم ہو جائے گی ۔ صدر نے کہا کہاکہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سندھ اور کراچی کےلئے سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔صدر ممنون نے کہاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت اقتصادی زونز قائم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔اس موقع پر تاجر وں نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کی بحالی موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔گزشتہ4 برسوں میں قومی معیشت بہتر ی اور افراط زر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایوان صدر کی تزئین و آرائش،ایک ارب روپے خرچ

شیئر: