Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ میں 15نئے راڈاروں کی تنصیب

راس الخیمہ: راس الخیمہ پولیس نے گاڑیوں کی رفتار اور ٹریفک خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھنے کے لئے 15راڈار نصب کئے۔ نئے راڈاروں کی تنصیب راس الخیمہ کے اہم شاہراہوں پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:ابوظبی: تمباکو کی خرید وفروخت میں53.4فیصد کمی
 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے راڈار گاڑیوں کی حد رفتارکا جائزہ لینے کے علاوہ سرخ سگنل کی خلاف ورزی اور ٹریک کی خلاف ورزی کا ریکارڈ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔راس الخیمہ ٹریفک قوانین کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی طرف سے ٹریک کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو 1500درہم جرمانہ اور ریکارڈ میں 6سیاہ پوائنٹ درج ہوں گے۔ 
مزید پڑھیں:دبئی: ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم
عام گاڑیوں کی طرف سے ٹریک کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو 400درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ یلو باکس میں گاڑی کھڑی کرنے پر 500درہم جرمانہ ہوگا۔
 

شیئر: