Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں نےدوسری ماں بھی کھودی، سجل علی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی موت پرپاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میں نے دوسری ماں کوبھی کھودیاہے۔ حال ہی میں سری دیوی کی آخری فلم ' موم ' میں ان کی بیٹی کا کردار نبھانےوالی پاکستانی اداکارہ سجل علی کو سری دیوی بھی اپنی بیٹی کی طرح سمجھتی تھیں۔گزشتہ برس فلم 'موم ' میں سجل علی اور سری دیوی کے والدہ اور بیٹی کے کرداروں کو خوب سراہا گیا۔ اس فلم کےبعد دونوں اداکارائوں کے درمیان ایک  رشتہ قائم ہوگیاتھا۔
 

شیئر: