Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے شہباز کو نیا پارٹی صدر بنا دیا؟

لاہور... مسلم لیگ (ن)کے اگلے صدر شہباز شریف ہی ہوں گے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو با ضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔ جاتی امراءمیں دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائمقام صدر بنانے کی منظوری کے بعد پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔ ملاقات میںعوامی رابطہ مہم ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور سینیٹ انتخابات سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف نے شہباز شریف کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ (ن)لیگ کے صدر وہی ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو (ن)لیگ کا قائم مقام صدر بنایا جائے گا اس کی منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو باقاعدہ پارٹی صدر بنانے کے لئے پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:پارٹی فیصلے نواز شریف ہی کرینگے،مریم اورنگزیب

شیئر: