Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینکوں کا افراد کے ساتھ لین دین اسلامی ہے، المطلق

 ریاض.... سعودی سربر آوردہ علماءبورڈ کے رکن ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں بینکوں کے 99 فیصد سے زیادہ لین دین اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے یہ بات " نداء الاسلام" چینل کے پروگرام میں سامعین کے سوالات کے جواب میں کہی۔ المطلق نے کہا کہ بینکوں کے افراد کے ساتھ بیشتر معاملات اسلامی قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے زمین رہن رکھی جاسکتی ہے۔ بینک قرضے کو فنڈنگ کا نام دیتے ہیں اور وہ قرض خواہ کے ہاتھوں کوئی بھی شے فروخت کرنے کا طریقہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اس کے بدلے وہ زمین رہن رکھ لیتے ہیں۔ 

شیئر: