Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر شعبے کی کمپنیاں سرکاری فیس صد فیصد واپس لے سکتی ہیں

ریاض..... چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی اتھارٹی ”منشات“ نے اعلان کیا ہے کہ نئی کمپنیوں کے لئے سرکاری فیس کی بازیابی کے لائحہ عمل میں ترمیم کردی گئی ہے۔ نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سرکاری فیس کی بازیابی کا دائرہ کار 10 شعبوں تک محدود نہیں رہا بلکہ تمام شعبوں کو اس میں شامل کرلیا گیا۔ دوسری جانب عکاظ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ منشات نے سعودی کمپنیوں کو سرکاری فیس 100فیصد واپس حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا ہے۔

شیئر: