Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتے تک موسلا دھار بارش کا امکان

جدہ ... موسمی امور کے تجزیہ نگار ترکی الجمعان نے بتایا ہے کہ مملکت کے اکثر علاقوں میں غیر مستحکم موسم کا سلسلہ جمعرات سے ہفتے تک جاری رہیگا۔ اس سے موسمی حالات زبردست طریقے سے گڑبڑ ہوسکتے ہیں۔ موسلاد ھار بارش ہوگی، حائل خاص طور پر متاثر ہوگا جہاں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہی بارش کے ساتھ ژالہ باری شروع ہوچکی ہے۔ ریاض خصوصاً اسکے جنوبی علاقے بارش کی زد میں ہونگے۔ مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔ ربع خالی اور جنوبی جزیرہ عرب جازان، عسیر اور باحہ میں زبردست ژالہ باری کا امکان ہے۔ مدینہ منورہ کا علاقہ بھی بارش کی زد میں ہوگا۔
 

شیئر: