Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# ڈاکٹر _شاہد_مسعود

سپریم کورٹ میں ایف آئی اے نے جو تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے اسکے مطابق اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کےخلاف تمام 18الزامات بے بنیاد قرار دیدیئے گئے۔ ٹویٹر پربھی لوگوں نے اس بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 
کلیم کا ٹویٹ ہے: میں شاہد مسعود کا مداح نہیں لیکن انکی اسٹوری بھی پنامہ کیس میں بولے گئے جھوٹ کی طرح ہے اسی لئے انکی یہ خبر بھی باﺅنس ہوگئی اور میں تو یہ کہوں گا کہ ناگا ساکی پر بمباری سے بھی بدترین چیز ہے۔
عمر قریشی لکھتے ہیں: شاہدمسعود نے مجرم عمران پر الزام لگاتے ہوئے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔
سید علی ظفر کا ٹویٹ تھا: ڈاکٹر شاہد مسعود کے واقعہ میں عدالت کو ملوث کرنا ضروری نہیں تھا۔ یہ معاملہ تو پمرا کو نمٹانا چاہئے تھا۔ ہمیں آزادی¿ اظہار کے حق کو سربلند کرنا جبکہ غلط باتوں سے گریز کرنا چاہئے۔
رمیل احمد نے ٹویٹ کیا: شاہد مسعود کی بدقسمتی ہے کہ انہوں نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے عدالت کو استعمال کیا۔ عدالت عظمیٰ اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہی تھی۔
شاز بیگ کا ٹویٹ ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود پاکستان کے قابل احترام اینکر پرسن ہیں۔ ہمیں اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ 
این کے سدوزئی نے ٹویٹ کیا: شاہد مسعود کو پنجاب پولیس کے حوالے کردینا چاہئے تاکہ وہ اِن سے اُن ذرائع کا پتہ لگائے جس نے انہیں غلط اطلاعات دیں۔
حفیظ قریشی نے ٹویٹ کیا: ہم ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جو کچھ انہو ںنے کہا وہ حقیقت پر مبنی ہے اور مستقبل میںیہ سب باتیں صحیح ثابت ہونگی۔
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں