Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کے متوالوں کا ٹیم سے اظہار یکجہتی

کراچی: پی ایس ایل 3کی بہترین اورکامیاب ٹیم کراچی کنگز کی حمایت میں کراچی کی سڑکوں پر ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، بچوں، نوجوان اور شوبز کی شخصیات نے بڑی تعداد نے سائیکلوں ،موٹرسائیکلوں کے ساتھ شرکت کی۔ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہردلعزیز ٹیم کراچی کنگز نے اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کے علاوہ کسی ٹیم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جبکہ اس کا ملتان سلطانز کے مقابلے میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھادیگر تمام میچز میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ٹیم اونر سلمان اقبال کی کاوشیں،دلچسپی، زبردست مینجمنٹ، شاندار کوچنگ اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت کے باعث ٹیم کے صرف کراچی ہی نہیں بلکہ سارے پاکستان اور دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی فتح کےلئے دعا گو بھی ہیں۔اپنی اس ٹیم کی حمایت میں کراچی میں کرکٹ کے متوالوں نے میراتھن ریلی کا انعقاد کیا جس میں سائیکلسٹ اور موٹرسائیکل رائیڈرز نے حصہ لیا۔ شرکاءمیں خواتین، بچے اور نوجوان اور شوبز شخصیات بھی ٹیم کی حمایت میں سڑکوں پر نکلیں۔ریس کا آغاز شہر قائد کے علاقے کلفٹن سے شروع ہواجو کہ بحریہ ٹاون پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاءنے کراچی کنگز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹیم کی جرسیاں پہن رکھی تھیں اور کراچی کنگز کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔

شیئر: