Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کیلئے بھی کرکٹ لیگ کے انعقاد کا مطالبہ

لاہور : متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی چکا چوند نے خواتین کرکٹرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ویمن کرکٹرز نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیلئے بھی لیگ کا اہتمام کروایا جائے، لیگ سے ٹیلنٹ کے ساتھ خواتین میں کرکٹ کا رجحان بھی بڑھے گا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن کرکٹ میں دونوں ممالک کی خوب حکمرانی ہے جس کی ایک وجہ وہاں ویمن کرکٹ لیگ بھی ہے۔ان لیگز میں غیر ملکی خواتین کرکٹرز تو شامل ہوتی ہیں مگر پاکستانی کرکٹرز کو کبھی دعوت نہیں دی گئی۔ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم پاکستان کی جیت کا کریڈٹ بہت حد تک بورڈ پی ایس ایل کو دیتا ہے اور خواتین کرکٹرز بھی اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ لیگ کے بعد قومی ویمن لیگ کے دن بھی بدل جائیں گے۔ پاکستان میں ویمن ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی مضبوط ڈھانچہ نہیں، قومی چیمپیئن شپ تو ہوتی ہے مگر وہاں بھی مقابلہ بازی کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ 

شیئر: