Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاپی منصوبے کے فوائد

افغانستان کے راستے ترکمانستان سے پاکستان اور ہندتک بچھائی جانیوالی گیس پائپ لائن (تاپی) منصوبہ سے ملک میں سستی اورماحول دوست ایندھن اورتوانائی کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے گا جس سے ملک کی اقتصادی اورسماجی ترقی کی رفتارکومزیدتیز کرنے میں مدد ملیگی، ترکمانستان کی حدود میں پائپ لائن کی تعمیرکاکام مکمل ہوگیاہے ۔ پاکستان میں اس منصوبے پر عمل درآمد انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ(آئی ایس جی ایس ایل) کرائےگی۔کمپنی نے مارچ 2017سے فرنٹ اینڈانجینیئرنگ ڈیزائن کی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اوراب تک تاپی منصوبہ پرعمل درآمد کے ضمن میں کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔
اس منصوبہ سے پاکستان کوسستے اورماحول دوست ایندھن اورتوانائی کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے گا جس سے ملک کی اقتصادی اورسماجی ترقی کی رفتارکومزیدتیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے پاکستان میں بجلی کی پیداوارکی استعداد میں نمایاں بہتری آئیگی۔ دوردرازاورپسماندہ علاقوں میں ملازمت کے زیادہ مواقع دستیاب ہونگے۔ قومی معیشت پربھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔منصوبہ کے تحت 56انچ قطرکی حامل 1680کلومیٹرطویل پائپ لائن بچھائی جائےگی۔
اس پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے روزانہ 3.2ارب کیوبک فٹ گیس کی فراہمی ہوگی۔منصوبہ 2020تک مکمل ہوجائےگا۔منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک مالی معاونت فراہم کررہاہے۔ اس سے پاکستان اور ہند دونوں کو 1.325ارب کیوبک فٹ اورافغانستان کو0.51 ارب کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائےگی ۔ منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ ماہ ہی پاکستانی وزیراعظم اور افغانستان اور ترکمانستان کے صدور نے مشترکہ طور پر رکھا تھا۔
********

شیئر: