Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10برطانوی کمپنیوں کو مملکت میں سرمایہ کاری کا لائسنس جاری

لندن: سعودی سرمایہ کاری کے ادارے”ساجیا“ نے 10برطانوی کمپنیوںسعودی عرب میں سرمایہ کاری کا لائسنس جاری کردیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ برطانیہ کی مناسبت سے لندن میں سعودی برٹش سی ای او فورم کے تحت منعقد ہونے والے اجلاس میں 10برطانوی کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا جو مملکت میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کی بنیاد پرسرمایہ کاری کریں گی۔
مزید پڑھیں: سعودی برٹش سی ای او کونسل کا الاس، سرمایہ کاری کے مواقع پر غور
ساجیا کے سربراہ انجینئر ابراہیم العمر نے کہا کہ سعودی ، برٹش کمپنیوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جارہی ہیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کو مملکت میں سرمایہ کاری کی نہ صرف سہولت فراہم کی گئی ہے بلکہ انہیں کام کرنے کےلئے بہتر ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ 
 

شیئر: