ولی عہد لندن سے روانہ، حکومت برطانیہ کے نام شکریہ کا پیغام

 لندن:ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان لندن سے روانہ ہوگئے۔ وہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لندن سے روانہ ہوئے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ اور وزیر اعظم تھریسا مے کے نام دو الگ الگ مکتوب روانہ کرکے بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے مکتوب لکھا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت سے دونوں ممالک کے تعلقات کی نئی بنیادیں استوار ہوں گی۔دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے دیر پا شراکت سے ہمارے ملک اور عوام مستفید ہوں گے۔ 
ولی عہد کا دورہ برطانیہ کی تمام تفصیلات یہاں پڑھیں
 

شیئر: