Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن آل راونڈر نشے کی حالت میں گرفتار

کولمبو:سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے آل راونڈر رمیتھ رمبکویلا کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور یونیورسٹی کے 2طلباء پر حملے کے الزام میں گرفتاری کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کرنے پر غور شروع کردیا گیاہے۔بورڈ عہدیدار نے بتایا ہے کہ صورتحال کافی سنگین ہے اور 26سالہ کرکٹر کے خلاف ابتدائی کارروائی کے طور پر کنٹریکٹ سے باہر کرنے کا اقدام ممکن ہے۔ رمیتھ رمبکویلا اپنے خراب ریکارڈ کی وجہ سے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔2013اور2016میں بھی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتاری اور 35ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کا دروازہ کھولنے جیسے واقعے کی وجہ سے خبروں میں رہ چکاہے۔ وہ 2016سے ہی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی باہرہیں۔

شیئر: