Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت ٹکٹ ڈھونڈنے والوں کو سیٹھی کا مفت مشورہ

دبئی : پی ایس ایل 3 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی شائقین  لاہور اور کراچی میں ہونے والے اہم اور دلچسپ میچوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مفت ٹکٹوں کے خواہشمند افراد بھی حرکت میں آ چکے ہیں۔مفت ٹکٹ ڈھونڈنے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مفت مشورہ دے کر پاکستانی قوم کو خوش کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے میچوں کیلئے مفت ٹکٹیں دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے کہتا ہوں کہ مفت پاسز مت مانگیں۔ نجم سیٹھی نے ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلیٰ عہدیدار ، وی آئی پی لوگوں اور وی آئی پی بننے کی خواہش رکھنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب یا تو آن لائن ٹکٹ خریدیں یا پھر لاہور اورکراچی میں موجود ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹیں خریدیں اور میچ دیکھنے کا شوق اپنی جیب سے پورا کریں۔ برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہت بہت شکریہ!!!۔ چیئرمین کے اس اعلان سے پاکستان میں وی آئی پی کلچر کے مخالف عام پاکستانی شہری بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مفت ٹکٹیں دے کر اپنوں کو نوازنے کی روایت ختم کرنا خوش آئند اقدام ہے اور جو بھی میچ دیکھنے کا خواہشمند ہے، اسے اپنی جیب سے ہی ٹکٹ خریدنا چاہئے۔

شیئر: