Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کیلئے بیٹنگ وکٹیں بنائی جائیں ، وسیم اکرم

  دبئی:ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی پچز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین ٹی ٹوئنٹی میں چوکے چھکے دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے بقیہ میچز کےلئے دبئی اور شارجہ میں بیٹنگ وکٹیں ہونی چاہئیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ دبئی اور شارجہ کی پچز بیٹنگ کےلئے زیادہ سازگار نہیں۔تماشائی ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے دونوں مقامات پر وکٹیں بیٹسمینوں کےلئے مددگاربنانے کی ضرورت ہے۔پلے آف میچز اور فائنل پاکستان میں ہونے پر وسیم اکرم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح پورا ملک پرجوش ہے، لیگ کے تمام مقابلے اپنے ملک میں ہونا تمام پاکستانیوں کا خواب ہے جو جلد پورا ہوگا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے پاکستانی پلیئرز کی فیلڈنگ میں خاصی بہتری آئی ہے، بالخصوص نوجوان کھلاڑی نے بعض بہت شاندار کیچ پکڑے ہیں۔

شیئر: