Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں احساس محرومی کو بڑھایا جا رہا ہے، ڈاکٹرمحمد نعیم قائم خانی

 مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے، پی ایس پی کے کنوینر کے اعزاز میں تقریب، کمیونٹی کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی
 محمد عامل عثمانی ۔مکہ مکرمہ
گزشتہ دنوں پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مڈل ایسٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرمحمد نعیم قائم خانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے خمیس مشیط سے آئے تو انھوں نے پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔ملاقات کرنیوالوں میں ڈاکٹرعبدالرحمن خلیل، معروف بزنس مین آفاق مرزا، انجینیئرعبدالعزیز،انجینیئرالطاف ملک، اسرار خان،سید اعظم اور دیگر شامل تھے۔ 
ڈاکٹر قائم خانی نے مذکورہ حضرت سے پاکستان کے موجودہ حالات اور ان کے حل میں اووسیز پاکستانیوں کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اورتمام محب وطن پاکستانیوں کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک نعمت سے کم نہیں مگر پاکستان کو بدقسمتی سے اسکے حکمرانوں اور کرپشن میں ملوث افرادنے نقصان پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر نعیم قائم خانی نے موجودہ مردم شماری میں بے ضابطگیوں  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کر کے شہرمیں مزید احساس محرومی کو بڑھایا جا رہا ہے اس سے پاکستان کی خدمت نہیں نفرت کو تقویت دی جارہی ہے۔
معروف بزنس مین آفاق مرزانے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا واحد حل باکرداراورتعلیم یافتہ قیادت کو اقتدارکے ایوانوں میں پہنچا ناہے۔
سیداعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل اور منی پاکستان ہے اس لیے پاکستان اور کراچی کی ترقی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔
 انجینیئرالطاف ملک نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ایس پی بلاشبہ کراچی سمیت سندھ بھر اور پاکستان سے کامیابی حاصل کریگی ۔ 
آخر میں میزبان اسرار خان نے اُن کی دعوت پر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کا منطقہ الغربیہ سے آنے پردل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: