Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صعدہ کمشنری میں یمنی فوج کی کامیابی ، متعدد علاقے حوثیوں سے چھڑوالئے

عدن.... یمنی فوج نے صعدہ کمشنری میں حوثی باغیوں کو پسپائی پر مجبور کر کے متعدد علا قوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ یمنی فوج کے ساتویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل حمود ھشام نے بتایا کہ صعدہ کمشنری میں حوثی باغیوں کے قبضے سے 5اہم پوسٹیں چھڑواکر اپنے کنٹرول میں لے لیں۔ کرنل حمود کا کہنا تھا کہ صعدہ کمشنری کے علاقے الازھور ، قصبہ بنی معین ، الحنکہ ، قلة فراس اور مرکز مدیریہ رازح جو کہ کمشنری کے شمال مغربی سمت میں واقع ہے پر یمنی فوج کے 7 ویں بریگیڈ نے حوثی باغیوں کو بھگا کر اپنے کنٹرول میں لے لئے ہیں ۔ کرنل حمود نے مزید کہا کہ یمنی فوج کے جوان حوثی باغیوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہیں پسپائی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ کرنل حمود نے مزید بتایا کہ رازح مرکز اور جبل القد میں 2 روز کے دوران ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 30 حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے۔ صعدہ کمشنری کے نواحی علاقے ایران نواز حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑوا لئے ہیں ۔ 

شیئر: