Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ہاکی پلیئرز کا ویلفیئرفاونڈیشن بنانے کا اعلان

 
لاہور: سابق ہاکی پلیئرز نے ویلفیئرفاونڈیشن بنانے کا اعلان کردیا جبکہ آئندہ چند ماہ میں اجلاس بلایا جائیگا جس میں50 کے قریب ماضی کے اولمپئنز و انٹرنیشنل پلیئرز اور144اضلاع کے نمائندوں کو مدعوکیا جائے گا۔ہاکی پاکستان کا واحدکھیل ہے جس نے سب سے زیادہ میڈلز پاکستان کو دئےے ہیں تاہم اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔گول کیپر قاسم خان کینسر اور استاد روڈا بیماری اورغربت کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ میکسیکو اولمپکس1968ء کی فاتح گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے ہیرو اشفاق بھی کسمپرسی میں گئے۔ اسی میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے گول کیپر ذاکر حسین بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ اسی طرح ہاکی سے وابستہ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد غربت کی حالت میں زندگی کے دن پورے کر رہی ہے۔ 

شیئر: