Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے950 ملین ڈالر درکار

  نیو یارک... اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناہ گزینوںکے لئے رواں برس کے دوران 950 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارے نے  ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیاءرہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارش شروع ہونے سے قبل ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ضروری ہے۔ اندازوں کے مطابق میانمار سے نقل مکانی کرنے والے10 لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مسلمانوں کی نسل کشی،سوچی ایک اور ایوارڈ سے محروم

شیئر: