Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل3: چوتھے مرحلے میں داخل

شارجہ:پی ایس ایل کے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے سنسنی خیز اور مسحور کن مقابلے کے بعد آرام کیلئے ایک دن مقرر تھا۔امید ہے کہ تماشائی اس میچ کے سحر سے باہر نکل آئے ہوں گے۔ چوتھے مرحلے میں کیلئے ٹیمیں ایک مرتبہ پھر دبئی سے شارجہ منتقل ہو گئی ہیں۔ 13مارچ سے 16مارچ تک مزید 6میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد پلے آف میچ کیلئے ٹیمیں دوبارہ دبئی پہنچیں گی۔ 18مارچ کو پوزیشن ٹیبل پر پہلی اور دوسری ٹیم کے مابین کوالیفائنگ میچ دبئی میں ہو گا۔ جیتنے والی ٹیم ڈائریکٹ فائنل کھیلے گی۔20مارچ کوٹیمیں لاہور روانہ ہوں گی جہاں قذافی اسٹیڈیم میں 20 مارچ کو تیسری اور چوتھی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوگا۔ 21مارچ کوالیفائی ہارنے اور 20مارچ کی ونر ٹیم کے مابین میچ ہو گا ، 21مارچ کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلے والی دوسری ٹیم ہو گی۔ فائنل میچ25مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔لیگ کے 3راونڈ مکمل ہونے کے بعد اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاپنے8میں سے 5میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔اسے 3 میچوںمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پرہے ،اس نے 7میچز کھیلے، 5 جیتے اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملتان سلطانز 9پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، اس نے 9میں سے 4میچ جیتے جبکہ بارش کے باعث ایک میچ برابر رہا ۔ کراچی کنگز 8 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔اس نے 4میچز جیتے جبکہ بارش کے باعث ایک میچ برابر رہا ۔دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے ،زلمی نے 8 میچزکھیلے ،3 جیتے اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور قلندرز کے 4 پوائنٹس ہیں اور ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔8میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ2جیتے ہیں۔

شیئر: